
راؤ جمیل
سی ای او / چیف ایڈیٹر
فرسٹ نیوز ایچ ڈی
کراچی (رپورٹ: راؤ محمد جمیل) ملک کے اہم ترین اور صف اوّل کے تجارتی ادارے پاکستان اسٹیل ملز سے اربوں روپے مالیت کی مشینری اور قیمی دهات چوری اور دیگر سنگین الزامات میں ملوث معطل شده افسر چوہدری اکرم کو پراسرار طور پر اہم ترین منافع بخش دو عہدوں پر تعینات کردیا گیا ، اسٹیل ملز میں چور کو ہی چوکیدار بنا دیا گیا
پاکستان اسٹیل ملز کے ذمہ دار ذرائع چوری کے مقدمہ میں ملوث ،مقامی عدالت میں پیشیاں بھگتنے اور نیب میں مقدمہ کا سامنا کرنے والے ا فسر چوہدری اکرم کی تعیناتی کو میرٹ کی بجائے بد دیانتی اور بدترین عمل کے ساتھ ساتھ50 لاکھ روپے رشوت کی ادائیگی کا ثمر قرار دے رہے ہیں چوہدری محمد اکرم کو سی ای او پاکستان اسٹیل ملز جودت ایاز کی دلچسپی پر بحالی نے سی ای او جودت ایاز کے کردار کو بھی انتہائی مشتبہ بنا کر رکھ دیا پاکستان اسٹیل ملز کے دیانت دار سیکورٹی افسر کاشف غفور نے دیگر سیکورٹی اہلکاروں اور بن قاسم پولیس کے ہمراہ ملزمان کو 22 ویلر ٹرالر میں پاکستان اسٹیل ملز کا 36 ٹن وزنی کروڑوں روپے مالیت کا سامان چوری کرکے لے جاتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا تھا
رنگے ہاتھوں گرفتار ملزمان میں چوہدری محمد اکرم کا دست راست نثار گجر بھی شامل تھا بعد ازاں چوہدری محمد اکرم کو ناقابل تردید شواہد کی روشنی میں ناصرف مقدمہ میں نامزد کیا گیا بلکہ اسٹیل ملز افسران نے پی ڈی این شعبہ میں 4 ارب 85 کروڑ 59 لاکھ سے زائد کی میگا چوری میں اسے چار شیٹ میں نامزد کر دیا جسکے بعد اُس وقت کے سی ای او نے اُسے معطل کرکے سخت کاروائی کے احکامات بھی جاری کیے تاہم موجوده سی ای او جودت ایاز نے پراسرار طور پر دیانت داری اور میرٹ کو پاؤں تلے روندتے ہوئے کمال مہربانی اور فراخ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوہدری محمد اکرم کو ناصرف بحال کردیا بلکہ انہیں پاکستان اسٹیل ملز کے اہم ترین عبدے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن اور ڈائریکٹر فنانس پر تعینات کردیا
ذرائع کے مطابق 24 دسمبر 2025 کو جس سیکورٹی افسر کاشف غفور نے ملزمان کو گرفتار کرنے کے علاوه انکے خلاف بن قاسم تھانے میں مقدمہ درج کرایا تھا چوہدری محمد اکرم نے اپنے عہدوں کا چارج سنبھالتے ہی مذکوره سیکورٹی انچارج اور اسکے ساتھیوں کو انکے عہدے سے ہٹا دیا اس عمل کو اسٹیل ملز کے دیانت دار اور وطن پرست حلقوں نے انتہائی تشویش ناک اور مزید آزادانہ لوٹ مار کیلئے راه ہموار کرنا قرار دیا بعد ازاں ایک محب وطن ادارے کی مداخلت پر متاثرہ سیکورٹی افسران اور اہلکاروں کو دوباره انکے عہدوں پر تعینات کردیا گیا پاکستان اسٹیل ملز جیسے قومی اثاثے کی تباہی کا درد دل میں رکھنے والے حلقے اربوں روپے کی چوری اور سنگین الزامات میں ملوث شہرت یافتہ بدیانت کے طور پر شناخت رکھنے والےچوہدری محمد اکرم کی دو اہم عہدوں پر تعیناتی کو دودھ کی رکھوالی بلے کے حوالے کرنا قرار دے رہے ہیں
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ مقدمے اور سنگین الزامات میں ملوث افراد کی اہم عہدوں پر تعیناتی پاکستان اسٹیل ملز کی باقیات ادھیڑ نے کا لائسنس دیئے جانے کے مترادف ہے انھوں نے روزنامہ ” حمایت ” کے توسط سے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر صدر پاکستان آصف علی زرداری اور وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور سیکٹریری پروڈکشن سیف انجم سے درد مندانہ درخواست کی ہے که پاکستان اسٹیل ملز جیسے قیمتی اثاثے کے تحفظ اور اسے مزید تباہی سے بچانے کیلئے کردار ادا کیا جائے

See less


