📅 🕒
[latest-news]
بریکنگ نیوز

ضلع کیماڑی پولیس کی کارروائیاں، دو منشیات فروش گرفتار

ضلع کیماڑی پولیس نے تھانہ جیکسن کی حدود میں دو مختلف کارروائیوں کے دوران دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق کارروائیاں منشیات اور ممنوعہ اشیاء کے خلاف جاری مہم کے تحت عمل میں لائی گئیں۔

پولیس حکام کے مطابق پہلی کارروائی کچھی پاڑی کیماڑی کے علاقے میں کی گئی جہاں گٹکا اور ماوا فروشی میں ملوث ملزم رویش گل ولد کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے بڑی مقدار میں ماوا برآمد کرلیا جبکہ اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

دوسری کارروائی جنگل شاہ روڈ پر کی گئی جہاں مطلوب منشیات فروش قیصر کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے آئس برآمد ہوئی جس کے بعد اس کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایس ایچ او تھانہ جیکسن عنایت اللہ مروت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کیماڑی پولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے متحرک ہے اور منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات جیسی لعنت سے بچانے کے لیے پولیس ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے جبکہ گٹکا، ماوا اور آئس جیسے مضر صحت و ممنوعہ مواد کی فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔

ایس ایچ او عنایت اللہ مروت کے مطابق یہ کارروائیاں ضلع کیماڑی میں جرائم کے خاتمے اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔ انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ مشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع پولیس کو دیں تاکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی ممکن بنائی جا سکے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے مزید اہم انکشافات کی توقع ہے جبکہ منشیات سپلائی کرنے والے دیگر افراد تک پہنچنے کے لیے بھی تحقیقات جاری ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top