30 C
Lahore
Tuesday, October 19, 2021

سعودی شہریوں کیلئے پاکستان میں وزٹ، ٹرانزٹ اور سیاحتی ویزا فیس ختم

اسلام آباد (تازہ ترین) حکومت پاکستان نے سعودی شہریوں کیلئے وزٹ، ٹرانزٹ اور سیاحتی ویزا فیس ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ، اب سعودی شہری صرف 36 ریال پراسیسنگ فیس ادا کر کے پاکستان میں داخل ہو سکتے ہیں، تاہم بزنس فیس برقرار رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ملک میں سیر وسیاحت کے شعبہ کے فروغ ، خاص طور پر سعودی سیاحوں کو پاکستان کی جانب راغب کرنے کیلئے اہم فیصلہ کیا ہے۔ اس امر میں پاکستان کی جانب سے سعودی شہریوں کیلئے وزٹ، ٹرانزٹ اور سیاحتی ویزا فیس ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ سعودی شہری اب صرف 36 ریال کی فیس ادا کر کے پاکستان میں سیر و تفریح کا رخ کر سکتے ہیں۔آمد پر صرف 36 ریال کی رقم پراسیسنگ فیس کی مد میں وصول کی جائے گی۔ تاہم سعودی شہریوں سے وصول کی جانے والی بزنس ویزا فیس تاحال ختم نہیں ہوئی۔

سعودی شہری پاکستان کے بزنس ویزا کے حصول کیلئے معمول کے مطابق فیس ادا کریں گے۔ سنگل اینٹری بزنس ویزا فیس تین ماہ یعنی 90دن کیلئے صرف 100 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔ جبکہ سنگل اینٹری بزنس ویزا کی فیس1سال کیلئے 150 ڈالرز اور سنگل اینٹری بزنس ویزا فیس2سال کیلئے صرف 200ڈالر مقرر ہوئی ہے۔

 وزارت داخلہ کے ترجمان حکام کا کہنا ہے کہ یہ تمام اقدامات غیر ملکی سیاحوں اور کاروباری شخصیات کو پاکستان کی جانب راغب کرنے کیلئے کئیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ موجودہ حکومت نے گزشتہ ڈھائی سال کے دوران ملک میں سیاحتی شعبہ کے فروغ کیلئے کئی اقدامات اٹھانے کی کوشش کی ہے۔ وفاقی حکومت خاص کر غیر ملکی سیاحت کو فروغ دینے کیلئے بھرپور کوششوں میں مصروف ہے۔ غیر ملکی سیاحوں کو پاکستان کی جانب راغب کرنے کیلئے ای ویزہ جیسی سہولیات بھی متعارف کروائی گئی ہیں۔اس کے علاوہ بھی ایسے کئی ممالک ہیں جن کے شہریوں کو بنا ویزہ کے پاکستان آمد کی اجازت ہے، ان غیر ملکیوں کو پاکستان آمد پر ویزہ جاری کیا جاتا ہے۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

22,046FansLike
2,986FollowersFollow
18,400SubscribersSubscribe

Latest Articles